پاکستان
28 اپریل ، 2012

وزیر اعظم استعفیٰ دیں، حکومت جلد انتخابات کرائے، مسلم لیگ ہم خیال

وزیر اعظم استعفیٰ دیں، حکومت جلد انتخابات کرائے، مسلم لیگ ہم خیال

اسلام آباد … پاکستان مسلم لیگ ہم خیال نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دے دیں اور حکومت اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کر کے جلد عام انتخابات کرائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ہم خیال کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اللہ نے کہا کہ اخلاقی طور پر وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے، 6 ماہ قبل انتخابات کے انعقاد سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، حکومت اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے نگراں سیٹ اپ بنائے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کا پیر کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں اجلاس ہو گا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان نے کہا کہ ا سپیکر فوری طور پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں اور الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع کرے۔

مزید خبریں :