28 اپریل ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی رہی سہی عزت خاک میں ملانے کی بجائے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کر دیں۔ بلوچستان سے واپسی پر منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرم کا ڈھٹائی سے وزارت عظمیٰ پر براجمان رہنا دنیا میں انوکھی اور شرمناک مثال ہے، ملک اس وقت عملاً کسی حکومت کے بغیر چل رہا ہے، یہ صورتحال برقرار رہی تو انتشار اور انارکی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں کا شکار کرنے میں ن لیگ بھی برابر کی شریک ہے، مسلم لیگ ن نے مجرم کو نہ صرف اسمبلی میں داخل ہونے کا موقع دیا بلکہ واک آوٴٹ کر کے کھل کھیلنے کیلئے میدان صاف کر دیا۔