پاکستان
18 جنوری ، 2015

ابنیاء کی توہین کے انسدادکیلئے بین الاقوامی قانون لایاجائے، حامدموسوی

ابنیاء کی توہین کے انسدادکیلئے بین الاقوامی قانون لایاجائے، حامدموسوی

اسلام آباد.......تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے اعلان کردہ ایام الحزن کے موقع پراتوارکودنیابھرکی طرح پورے پاکستان میں مجالس عزاہوئیں جن کے اختتام پرگستاخان رسول ؐ کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور وطن عزیزمیں دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں مرکزی اجتماع امام بارگاہ قصرحسینیہ ٹھنڈاپانی کے مقام پرمنعقدہواجس سے ملک کے نامورعلمائے کرام اورذاکرین عظام نے خطاب کیا۔اس موقع پر ایقان علی راجہ نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی خصوصی پیغام ہزاروں شرکاء کوپڑھکرسنایاجس میں انہوں نےکہاکہ حضرت ابوطالب ؑ نے رہتی دنیاتک کے مسلمانوں کوحرمت رسول ؐ کا سیلقہ سکھایا، اگرمسلمان خودشعائراللہ کی عظمت کاپاس کرتے ہوئے انہیں نہ مٹاتے توشیطانی قوتوں کوشان رسالت میں گستاخی کی جسارت نہ ہوتی ۔اپنے پیغام انہوں نے23تا25جنوری عالمگیرایام چہلم شہدائے دین ووطن منانے کااعلان بھی کیا،اور کہاکہ یہ امرقابل افسوس ہے کہ فرانس میں ایک گستاخ رسول ؐ کے مارے جانے کوبہانہ بنادیاگیااورنصف درجن حکمران پیرس دوڑپڑے جس سے انہیں شہ ملی اور فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکے دوبارشائع کرنے کے جرم کاارتکاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف محض مذمت اور احتجاج کافی نہیںبلکہ یہ سنگین مسئلہ عالمی عدالتوں اور فورموں پر اٹھانا چاہئے ۔

مزید خبریں :