25 جنوری ، 2012
لاہور … وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ صرف قابل اعتراض ،فحش وبے ہودہ میوزیکل کنسرٹ پر پابندی کی قرارداد منظور کی گئی ہے، اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کرنا حکومت کیلئے ضروری نہیں ہوتا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرارداد میں قابل اعتراض کے الفاظ آنے کے بعد تعلیمی اداروں میں ہونیوالے میوزیکل کنسرٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے تعلیمی اداروں میں عام طورپرقابل اعتراض کنسرٹ نہیں ہوتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز کوجس طرح ڈرادھمکا کرپاکستان آنے سے روکا گیا اس سے ثابت ہوگیا کہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے، میمو اسکینڈل میں حکومت اپنے کسی جرم کوچھپا کررہی ہے۔