پاکستان
28 اپریل ، 2012

بلدیاتی نظام سے متعلق اتحادیوں سے اتفاق رائے ہوگیا ، آغا سراج درانی

بلدیاتی نظام سے متعلق اتحادیوں سے اتفاق رائے ہوگیا ، آغا سراج درانی

کراچی … وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام سے متعلق تقریباً تمام معاملات پر اتحادیوں سے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے 7 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، فاروق ستار، سید سردار احمد، آغا سراج درانی، پیر مظہر الحق نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلز پارٹی کی تجاویز اپنی ترامیم کے ساتھ واپس دے دیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم کے ساتھ بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے، اتحادیوں سے ملکر جلد ہی نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کرلیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ ایک ماہ میں تیار کرکے منظوری کیلئے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :