پاکستان
28 اپریل ، 2012

بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد … اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض بالائی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں اگلے 2سے 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کی توقع ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کاشت کے علاقوں میں اگلے 2 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاچن میں اگلے چند روز کے دوران برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ دادو 43 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ تربت، حیدر آباد، 42 ڈگری، لاڑکانہ، بدین 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ نوابشاہ، سکھر 40، سبی اور کراچی 39، لاہور میں درجہ حرارت 32،پشاور 29، اسلام آباد 28، کوئٹہ 26 اور مری میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :