کھیل
28 اپریل ، 2012

آئی پی ایل 5 : کولکتہ نائٹ رائڈرز اور کنگز الیون پنجاب کامیاب

آئی پی ایل 5 : کولکتہ نائٹ رائڈرز اور کنگز الیون پنجاب کامیاب

کراچی … آئی پی ایل فائیو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 47 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 191 رنز کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر صرف 143 رنز بناسکی، کرس گیل 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ جیک کیلس نے آل راوٴنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز بنانے کے بعد 2 وکٹیں بھی لیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 190 رنز بنا ڈالے، کپتان گوتم گمبھیر نے 51 گیندوں پر 93 رنز بنائے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 9چوکے لگائے، برینڈن میک کولم نے 43 اور جیک کیلس نے صرف 27 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ چنئی کے ونے کمار نے 2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے چنئی سپر کنگز کو 7 رنز سے شکست دے دی، اظہر محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 156 رنز بنائے، مندیپ سنگھ نے 56 اور شان مارش نے 32 رنز کی اننگز کھیلیں، ایلبی مورکل نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 8وکٹ پر 149 رنز بناسکی۔ ڈیوائن براوو نے 30 رنز بنائے، کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :