پاکستان
21 جنوری ، 2015

پی ٹی سی ایل کانوجوانوں کے لئے مرحلہ وار آن لائن تعلیمی پروگرام

کراچی ......پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے Illuminating Learning Movement (ILM)پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو آن لائن تعلیم تک رسائی فراہم کررہی ہے۔ پی ٹی سی ایل کو کامل یقین ہے کہ تعلیم یافتہ پاکستان ہی روشن تر پاکستان ہے۔پی ٹی سی ایل ILM پروگرام ملک کے نوجوانوں کے لئے مرحلہ وار آن لائن تعلیمی پروگرام ( کلِک ٹو لرن Click2Learn ) کے ایک سالہ مفت سبسکرپشن پر مشتمل ہے۔ یہ سبسکرپشن میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 5000 مستحق طلبہ کو بورڈ اور داخلے کے امتحانوں کی تیاری میں مدد دے گی۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورسز آفیسر سیّد مظہر حُسین نے کہاکہ آئی سی ٹی پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام میں آگاہی بڑھانے اور انہیں با اختیار بنانے پر یقینرکھتے ہیں۔ یہ پروگرام ایک جامع آن لائن تعلیمی حل فراہم کرتا ہے جس میں جدید ترین طریقے استعمال کیے گئے ہیں جو سیکھنے، جانچنے، مشق اور تربیت کے عمل پر محیط ہیں۔ اس سے طلبہ کی امتحان میںکارکردگی بہتر ہوگی اور اچھے نتائج کے امکانات بڑھ جائیں گے۔نومبر 2014 ء میںشروع ہونے والی اس مہم کے لیے ابلاغ کی بھرپور حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے جس میں ملک بھر کے اسکول کے طلبہ کے ساتھ پی ٹی سی ایل ٹیم کے ILM آگاہی سیشن شامل ہیں۔ تاحال آگاہی سیشن کا اسلام آباد، پشاور، کراچی، لاہور، گجرانوالہ اور دیگر شہروں میں کامیاب انعقاد ہو چکا ہے۔یہ سہولت پی ٹی سی ایل کے ملازمین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اُن کے بچّوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تا کہ وہ اس میں شرکت کرکے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔مہم کا پہلا مرحلہ 31 جنوری 2015 ء کو مکمل ہوگا جس میں پاکستان بھر سے منتخب طلبہ اور پی ٹی سی ایل ملازمین کے بچّوں کو کلِک ٹو لرن کی مفت ایک سالہ سبسکرپشن دی جائے گی۔

مزید خبریں :