23 جنوری ، 2015
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی جناح گرائونڈ عزیز آباد میںہفتہ 24جنوری 2015ء بعد نماز عشاء عظیم الشان’’ محفل ذکر مصطفی ﷺ ‘‘ کا انعقاد کیاجائے گا جس میں ملک کے ممتاز اور جید علمائے کرام حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گے جبکہ معروف نعت ثناء خواں اور قوال حضرات رسالت مآب ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ محفل ذکر مصطفی ﷺ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے جناح گرائونڈ عزیز آبادمیں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ جناح گرائونڈ سمیت ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل اور مکا چوک کے اعتراف کی گلیوں اور شہر مختلف مقامات کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور جھالروں سے سجا دیا گیا ہے ۔