پاکستان
24 جنوری ، 2015

کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق،1زخمی

کراچی :فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق،1زخمی

کراچی........پولیس حکام کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50سالہ وزیر حسین جاں بحق ہوگئے، واقعے کے کچھ ہی دیر بعد کورنگی میں زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ محمد احمد کو قتل کر دیا۔ دوسری جانب پاپوش نگر میں خلافت چوک پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35سالہ سلیم جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

مزید خبریں :