25 جنوری ، 2015
کراچی......لاہور سمیت پنجاب اور بلو چستان کے اکثر علاقوں میں اب بھی بجلی غائب ہے۔پشاور اور اسلام آباد میں مکمل طور پر بجلی بحال جبکہ کراچی کے بھی زیادہ تر علاقوں میں بجلی آگئی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں 6گھنٹےسے زائد وقت گرنے کے بعدبھی بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال نہیں ہوسکی۔شہرکےتقریباً 80فی صدعلاقوں میں اب بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ سسٹم کومستحکم کرنےکےلیےبجلی معطل کی گئی اور کچھ دیرمیں لوڈمیں اضافہ کردیاجائےگا۔جبکہ بلوچستان کے اکثر علاقوں کی بجلی بھی بحال نہیں ہوسکی ہے۔