پاکستان
27 جنوری ، 2015

امریکہ سے الگ ہو کر ہمیں موت نہیں آئے گی،حامد موسوی

امریکہ سے الگ ہو کر ہمیں موت نہیں آئے گی،حامد موسوی

اسلام آباد....... تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرکے روس اور چین کیساتھ تعلقات بڑھائے ،امریکہ کی 67سالہ دوستی نے ہمیں کچھ نہیں دیا امریکی بحری بیڑے کے انتظار نے ہمارا بیڑہ غرق کر دیا،اگر کیوبا امریکہ سے 50سال تک الگ رہ کر زندہ رہ سکتا ہے تو ہمیں بھی امریکہ بغیر موت نہیں آئے گی، جن ممالک کے امریکہ کیساتھ تعلقات نہیں وہ بھی موجود ہیں،وعدہ خداوندی ہے کہ اسلام نے ہی غالب آنا ہے اور اسی کا پر چم پوری دنیا پر لہرانا ہے ،دنیائے ابلیسیت نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف صف بندیاں کر لی ہیں ،حضور اکرم ؐ کے گستاخانہ خاکے بنائے جا رہے ہیں مگر جسے خدا نے بلند کیا ہے اسے دنیا والے زیر نہیں کر سکتے ،سورج پر تھوکنے والے کا اپنا ہی منہ گندا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹی این ایف جے کی کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کا کہ بیشتر مسلم حکمران استعمار کے چیلے چانٹے ہیں ،عرب لیگ اور او آئی سی مر چکی ہے جنہیں دوبارہ خاکے شائع ہونے پر ہنگامی اجلاس بلاکر اسلامی غیرت کا یہ مسئلہ بڑے فورموں پر اٹھانا چاہیے تھا، اگر اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ترک نہیں کرتا تو ریاست ہائے مسلم خود آگے بڑھیںاور اپنا کام سنبھالیں ،اگر جنگ بدر میں 313مسلم مجاہدین ہزاروں کو شکست دے سکتے ہیںتو آج بھی ابو جہل اور ابو لہب کے چیلوں کو ناکام کیا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ امت مسلمہ کو منتشر کرنے کی گھنائونی ساز ش پر عمل جاری ہے اس مقصد کیلئے مسلمانوں سے مسلمانوں کا خون بہانے کا کام لیا جا رہا ہے اور انہیں مزید تقسیم کیا جا رہاہے،دنیائے عرب میں مہم بہار جاری ہے، بڑی طاقتیں اپنے ممالک میں مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلمانوں پر مختلف بہانوں سے تابڑ توڑ حملے کر رہی ہیں ،پاکستان کو اسلام کا قلع اور ایٹمی قوت ہونے کے ناطے آہنی و مضبوط خارجہ پالیسی بنانی ہو گی اور عالمی استعمار کی بجائے ذات پروردگار پر بھروسہ کرنا ہو گا ۔ ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کواول دن سے تسلیم نہیں کیا اور ہمیں نقصان پہنچانے کا کوئی موقع وہ ہاتھسے ضائع نہیں کرتا ،67سال سے بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :