کھیل
29 اپریل ، 2012

آئی پی ایل: دہلی نے راجستھان کو ایک رن سے ہرادیا

آئی پی ایل: دہلی نے راجستھان کو ایک رن سے ہرادیا

نئی دہلی … انڈین پریمیئر لیگ 5 کے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راجستھان رائلز کو ایک رن سے ہرادیا۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل 5 کے 39 ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کے بیٹسمین مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 151 رنز بناسکے اور ایک رن سے شکست کا شکار ہوگئے۔ آجنکیا رہانے 63 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے، راہول ڈریوڈ نے 38 گیندوں پر 40 رنز بنائے، عرفان پٹھان اور مورن مورکل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 152 رنز بنائے، کپتان سہواگ نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 63 رنز بنائے، یوگیش ناگر27 اور راس ٹیلر 25 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ دہلی کے پنکج اور امیت سنگھ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :