29 جنوری ، 2015
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میںکہاہے کہ ایم کیوایم ملک کی معاشی ترقی میں بنیادی کرداراداکرنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کادل سے احترام کرتی ہے اوراس کی جانب سے تاجروںیاصنعتکاروںکی کوئی فہرست مرتب نہیں کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض تاجروں اورصنعتکاروں کے نام غلط فہمی کی بنیادپردیے گئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ صنعتکاراورتاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اورجن کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔