30 جنوری ، 2015
کراچی.......برطانیہ میں کامیابی کے بعد فلم ویلکم ٹو لندن آج سے ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ برطانیہ میں تیارکردہ اس رومانوی تھرلر کے ہیرو اسد شان ہیں۔ماڈلنگ اور پھروی جے کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والے اسد شان ویلکم ٹو لندن میں مرکزی کردار نبھانے کے علاوہ اس فلم کے رایٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔فلم کا دوسرا مرکزی کردار ایوارڈ یافتہ ماڈل سبیکا امام کا ہے جو کہ برطانیہ کی ایشین فیشن مارکیٹ کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔فلم جے نامی ایک نوجوان کی کہانی ہے جو قرضے میں جکڑی اپنی فیملی کے لئے بھارتی پنجاب سے لندن پیسے کمانے آتا ہے۔ اپنے کام کاج کے دوران وہ یہاں سمرن نامی ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔کئی پاکستانی گلوکاروں کِی آوازوں پر مبنی فلم کے ساونڈ ٹریک کو بھی شہرت حاصل ہے۔برطانیہ میں دھوم مچانے کے بعد فلم ویلکم ٹو لنڈن کا جیو فلمز کی جانب سے جمعہ تیس جنوری سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ہے شاندار افتتاح۔