دنیا
30 جنوری ، 2015

میکسیکو کے میٹرنٹی اسپتال میں گیس ٹینکر دھماکا،دو ہلاک ،66 زخمی

میکسیکو کے میٹرنٹی اسپتال میں گیس ٹینکر دھماکا،دو ہلاک ،66 زخمی

میکسیکوسٹی.......میکسیکو کے میٹرنٹی اسپتال میں گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔واقعے میں دو افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے۔واقعہ دارالحکومت میکسیکو سٹی کے ایک میٹرنٹی اسپتال میں پیش آیا جہاں گیس لانے والے ٹینکرسے اسپتال کے ٹینک میں گیس بھری جارہی تھی ۔ ۔اس دوران گیس لیک ہونے کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس سے اسپتال کا 70 فیصد حصہ تباہ ہوگیا۔واقعے کے وقت اسپتال میں تقریبا سو افراد موجود تھے ۔ ایک خاتون اور ایک بچہ ہلاک جبکہ 66 افراد زخمی ہوگئے۔ان میں 22 کی حالت نازک ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ تین افراد کو غفلت کے الزام میں حراست میں لےلیا گیا ہے ۔ ان میں سے دو زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :