کھیل
29 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے دکن چارجرز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے دکن چارجرز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

ممبئی…انڈین پریمیئر لیگ میں اتوار کو ہونے والے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے دکن چارجرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس ممبئی انڈینز کے کپتان ہربھجن سنگھ نے جیت کر دکن کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم دکن کے بیٹسمین ممبئی کے بولروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور 18.4اوورز میں دکن کی پوری ٹیم صرف 100رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جس میں شیکھر دھاون 29اور جین پال ڈومینی25قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جبکہ ممبئی کی جانب سے تباکن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے لسیتھ مالنگا نے صرف سولہ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کپتان ہربھجن اور جیمز فرینکلن نے دو دو وکٹیں لیں۔جو اب میں ممبئی نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18.1اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔جس میں روہت شرما 42رنز بناکرٹاپ اسکورر رہے۔دکن کی جانب سے جنوبی افریقہ کے پیسر ڈیل اسٹین نے دووکٹیں لیں۔واضح رہے کہ یہ میچ جیو سوپر نے ممبئی سے براہ راست دکھایا۔

مزید خبریں :