30 اپریل ، 2012
کوئٹہ ... چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ کوئٹہ آج سے بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افرادسے متعلق کیس سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، پیر کی صبح بلوچستان ہائی کورٹ کی عمارت میں واقع سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری پہنچنے پر چیف جسٹس اف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کوئٹہ میں چار روزہ قیام کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق آئینی درخواست سمیت مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔