03 فروری ، 2015
کراچی ......شکیل یامین کانگا...... انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والی انگلش نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں برطانوی نژاد پاکستان ماسٹر سید حیدر منان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلیک بیلٹ سیونتھ ڈین کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ ورلڈ کک باکسنگ کونسل کے زیراہتمام جارج ہال کارنل اسپورٹس سینٹر مانچسٹر میں ہونے والی چیمپئن شپ میں سید حیدر منان نے پلس 48 پلس 85 کلوگرام اسپائرنگ کیٹگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائٹ کونٹیک میں مسلسل تیسری بار سونے کا میڈل جیت کر ثابت کیا کہ ناقابل شکست ہیں۔ حیدر منان کی مسلسل کامیابیوں اور فائٹنگ اسپرٹ کو دیکھ کر انٹرنیشنل مارشل آرٹ نے انہیں فائٹنگ اسپرٹ اور فائٹنگ ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا ہے۔ سید حیدر منان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں انٹرنیشنل مارشل آرٹ پلیٹ فارم پر یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔