پاکستان
04 فروری ، 2015

21 ویں ترمیم ملک کو تباہی کی طرف لے جانے کی سازش ہے،عطاءالرحمان

حیدرآباد......جمعیت علما ئےاسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم ملک کو تباہی، انارکی کی طرف لےجانے اور اسلام کی بنیادی اساس کو متنازع بنانے کی سازش ہے جو برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے جمعیت ہاؤس حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ مولانا عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ 21 ویں آئینی ترمیم مذہبی طبقے کے خلاف ہے۔پارلیمنٹ میں 21 ویں ترمیم آسکتی ہے تو22 ویں ترمیم لاکر مذہبی تحفظات کو جگہ دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے فوجی عدالتوں کے قیام پر نہیں بلکہ اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کی تھی۔
مسلم لیگ ن ایک جمہوری پارٹی ہے، احسن اقبال

مزید خبریں :