Time 23 اکتوبر ، 2022
کھیل

آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دیدیا، تصویر بھی جاری

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جس کا پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے—فوٹو: فائل
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جس کا پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے—فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جس کا پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے، آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا 'بادشاہ' قرار دیا۔

آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ 'ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟'

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :