Time 26 اکتوبر ، 2022
کھیل

پہلی شکست کے بعد دوسرا مقابلہ اہم ، قومی ٹیم آج دو مرتبہ پریکٹس کریگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کے لیے قومی ٹیم  پرتھ  کے  آپٹس اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن کے لیے پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی پریکٹس سیشن  کے لیے موجود ہیں جن میں بابر اعظم، محمد رضوان،  شاہنواز دھانی، فخر زمان، عثمان قادر،  محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ شریک ہیں۔

ٹریننگ سیشن میں  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق،  بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف  بھی موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کا آپشنل نیٹ سیشن ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم رات کو ایک بار پھر آپٹس اسٹیڈیم میں ہی فیلڈنگ پریکٹس کرے گی۔

 واضح رہے کہ   زمبابوے کے خلاف  پاکستان ٹیم  کل پرتھ میں میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں :