Time 30 اکتوبر ، 2022
کھیل

حارث کے باؤنسر سے شدید زخمی نیدرلینڈز کا بیٹر میچ سے باہر

حارث رؤف نے چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر باؤنسر مارا جو سیدھا بیس ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر جا لگا۔ فوٹو ٹوئٹر
حارث رؤف نے چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر باؤنسر مارا جو سیدھا بیس ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر جا لگا۔ فوٹو ٹوئٹر 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز  رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کی آنکھ پر جا لگا۔

پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

اب اطلاعات ہیں کہ نیدرلینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ زخمی ہونے کے باعث میچ سے ہی باہر ہو گئے ہیں اور اب ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو فیلڈنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔


مزید خبریں :