کھیل
Time 02 نومبر ، 2022

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے دلچسپ مقابلےکے بعد بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرا دیا

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بارش نے بنگلادیش کی مشکلات بڑھادیں اور بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرادیا۔

بھارت کی اننگز:

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

بنگلادیش کی اننگز :

185رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا، اوپنر لٹن داس نے دھواں دھار نصف سنچری بنائی، لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

بنگلادیش نے 7 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 70 رنز بنالیے تھےکہ پھر بارش آڑے آگئی اور ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت  بنگلادیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔

لٹن داس27 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، مصدق حسین 6 ، عفیف حسین 3 اور یاسر علی ایک رن بناسکے جب کہ تسکین احمد 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :