کھیل
Time 10 نومبر ، 2022

’برے وقت میں کولیگز کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے‘، اعظم خان کا ناقدین کو جواب

میں پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں: ٹوئٹر پر بیانفوٹو: آئی سی سی
میں پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں: ٹوئٹر پر بیانفوٹو: آئی سی سی

قومی کرکٹر اعظم خان نے پاکستان کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعظم نے کہا 'میں پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حمایت کریں'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب چیزیں درست سمت میں جارہی ہوں تو کسی کو سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، برے وقت میں انسان کو اپنے کولیگز کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے'۔

اعظم خان نے لکھا 'مجھے ان لوگوں پر فخر ہے، ہم نے فائنل میں جگہ بنالی'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


مزید خبریں :