10 نومبر ، 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے 170 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
انگلینڈ کی اس فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’اس اتوار کو 152/0 بمقابلہ 170/0 ہوگا۔‘
اس ٹوئٹ میں دراصل وزیراعظم شہباز شریف کا اشارہ بھارت کی 10 وکٹوں سے شکست کی طرف ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور 152رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔
اسی طرح آج ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھی بھارت کے 168 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے اور میچ 10وکٹوں سے جیتا۔
انگلینڈ کی اس فتح کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ ایک ایک بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔