Time 11 نومبر ، 2022
کھیل

بھارت کو سیمی فائنل میں شکست: ڈریوڈ سمیت پورے کوچنگ اسٹاف کو آرام پربھیج دیاگیا

نیوزی لینڈ میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز  اور شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے/ فائل فوٹو
نیوزی لینڈ میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز اور شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے/ فائل فوٹو 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس بھارت نے 18 نومبر سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کا آغاز کرنا ہے اس دوران وی وی ایس لکشمن بھارتی ٹیم کے قائم مقام کوچ ہوں گے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو آرام دیا گیا ہے جب کہ اس دوران این سی اے کا کوچنگ اسٹاف دورہ نیوزی لینڈ میں ذمہ داریاں نبھائے گا۔

نیوزی لینڈ میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹونٹی سیریز  اور شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے جب کہ روہت شرما ، ویرات کوہلی ، کے ایک راہول اور روی چندرن ایشون پہلے ہی اسکواڈز میں شامل نہیں تھے۔


مزید خبریں :