Time 11 نومبر ، 2022
کھیل

اگر پاکستان ورلڈکپ جیت گیا تو بابر 2048 میں وزیراعظم ہونگے: گواسکر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میلبرن کے گراؤنڈ میں 13 نومبر کو کھیلاجائیگا/ فائل فوٹو
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میلبرن کے گراؤنڈ میں 13 نومبر کو کھیلاجائیگا/ فائل فوٹو

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر  نے ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں مذاقاً بابراعظم کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کی۔

دوسرے سیمی فائنل سے قبل غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت گیا تو 2048 میں بابر پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔

اس موقع پر شین واٹسن کے ہمراہ پینل میں موجود تمام افراد بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

1992 کے ورلڈکپ کے کپتان عمران خان نے اس شاندار فتح کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور 1996 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی لگاتار شکست کے بعد  فتح اور سیمی فائنل سے فائنل تک رسائی کی متعدد صورتحال 1992 کے ورلڈکپ  جیسی ہیں، 1992 میں پاکستان نے سیمی فائنل  میں نیوزی  لینڈ کو شکست دی تھی اور اس فائنل  میں اس کامقابلہ انگلینڈ سے تھا۔

مزید خبریں :