کھیل
Time 11 نومبر ، 2022

ویڈیو:’اصول بدل گئے‘، رضوان اور بابر کی شاہین کو بولنگ

پاکستانی بولنگ کا ذکر ہی حریفوں کے اوسان خطا کردیتا ہے اور  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام آجائے تو بیٹسمین بلا اٹھانے سے پہلے سوچتا ضرور ہے۔

لیکن اگر یہی  بلا شاہین شاہ خود اٹھا ئے  پریکٹس کرنے لگیں تو مداح بھی خاصی دلچسپی لینے لگتے ہیں مگر اس سے بھی دلچسپ بات اس بار  کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا شاہین شاہ کو بولنگ کروانا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہینوں کی پریکٹس کے دوران  ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی  کو نیٹ سیشن میں بلا اٹھائے جب کہ بابر رضوان کو انہیں بولنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، انگلینڈ کی ٹیم آج ایڈیلیڈ سے میلبرن پہنچے گی۔

مزید خبریں :