کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

'پاکستان فائنل جیتا تو سگریٹ پینا چھوڑ دونگا'، فائنل سے قبل سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اگر مگر سے فائنل تک کا سفر  کرنے والی پاکستانی ٹیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر میمز بناتے ہوئے کسی نے لکھا اگر پاکستان فائنل جیت گیا تو سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے تو کسی نے لکھا پشاور میں ورلڈ کپ نظر آگیا ہے۔

ایک مداح نے 1992 کے ورلڈ کپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بہت جلد بابر اعظم کے ہاتھ میں بھی ورلڈ کپ ہوگا۔

کسی نے لکھا ان شاء اللہ پاکستان جیتے گا اور ورلڈ کپ کی ٹرافی وطن آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج دوپہر ایک بجے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :