13 نومبر ، 2022
پاکسان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے پاس کئی خطرناک کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی ٹیم کو ٹرافی اٹھوانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کی فائنلسٹ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو ایک نہیں، کئی ایک میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے۔
پاکستان کے پاس بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان جیسے میچ ونر ہیں تو انگلینڈ کے پاس بیٹنگ میں جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کے علاوہ بولنگ میں سیم کرن، عادل راشد اور مارک ووڈ پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ محمد حارث، افتخار احمد پاکستان کے لیے جبکہ معین علی اور ہیری بروکس انگلینڈ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کہتے ہيں پاکستان کو جوز بٹلر کو قابو کرنا ہو گا، شاہین فیکٹر چل گيا تو میچ ہاتھ میں ہو گا۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کہتے ہیں کہ میچ میں ٹاس بہت اہم ہوگا جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کہتے ہيں کہ صلاحیتوں کے اعتبار سے انگلشں ٹیم تھوڑی زیادہ مضبوط ہے لیکن پاکستان بھی کم نہیں ہے۔