کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

’دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ فائنل کو داغدار بنا رہے ہیں‘

آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال: ڈینس فریڈ مین۔ فوٹو اے ایف پی
 آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال: ڈینس فریڈ مین۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کی اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی لو فل ٹاس گیند سیدھی انگلش بیٹر فل سالٹ کے پیڈ پر لگی، پاکستانی ٹیم کی جانب سے زوردار اپیل کی گئی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ریوویو لے لیا۔

تھرڈ امپائر نے امپائرز کال قرار دیتے ہوئے پاکستان کا ریویو ضائع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے فوری طور پر سوشل میڈیا پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے امپائرنگ پر سوالات اٹھا دیے۔

اس حوالے سے پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار ڈینس فریڈمین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امپائر دھرما سینا ایک اور ورلڈکپ کو داغدار بنا رہے ہیں۔

ڈینس فریڈ مین نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی سی سی نے جو سب سے بری چیز ایجاد کی ہے وہ ہے امپائرز کال کیونکہ امپائر یا تو ٹھیک ہوتا ہے یا پھر غلط۔

ان کا کہنا تھا اور ایک بار پھر دھرما سینا بدترین امپائر۔

مزید خبریں :