کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈکے سیم کرن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے انگلینڈکے فاسٹ بولر سیم کرن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار  پائے۔

سیم کرن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں  11.38 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں۔

سیم کرن نے پاکستان کے خلاف ورلڈکپ فائنل کے بہترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے فائنل میں صرف 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔


مزید خبریں :