Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ہم مضبوط ہو کر آئیں گے اور خوشیاں بکھیریں گے: شاہین آفریدی کا پیغام | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 12 نومبر ، 2021

ہم مضبوط ہو کر آئیں گے اور خوشیاں بکھیریں گے: شاہین آفریدی کا پیغام

ہم نے پورا زور لگایا، ہم ہارے نہیں ہم نے سیکھا ہے: نوجوان فاسٹ بولر۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ہم نے پورا زور لگایا، ہم ہارے نہیں ہم نے سیکھا ہے: نوجوان فاسٹ بولر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سیکھا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے تو ہاہر ہو گئی لیکن گرین شرٹس نے جس طرح کا مقابلہ کیا اس پر وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی سمیت سابق کرکٹرز اور پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہے۔

قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شاداب خان، سرفراز احمد اور محمد رضوان کے بعد اب شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستانی قوم کے نام پیغام میں لکھا کہ ہم نے پورا زور لگایا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سیکھا ہے، ان شاء اللہ ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے اور خوشیاں بکھیریں گے۔


مزید خبریں :