Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکتی ہے: شعیب اختر | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 14 نومبر ، 2021

نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکتی ہے: شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکتی ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آج مدمقابل ہوں گی، شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے کہ چوکے چھکوں کی بہار کا سہرا کس ٹیم کے سر سجتا ہے۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو ایک ورلڈکپ ضرور جیتنا چاہیے اور نیوزی لینڈ واحد ٹیم ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکتی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے حسن علی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے جسم کو تگڑا کرے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بری اور اچھی کارکردگی ہوتی رہتی ہے، حسن علی سے لوگوں کو توقعات بہت زیادہ تھیں، بھارتی شائقین کو جمعرات کو سکون ملا ہو گا۔

مزید خبریں :