کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا، اہم کھلاڑی باہر ہوگیا

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے سیدھے ہاتھ میں انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل سے باہر ہوگئے ہیں— فوٹو: کرک انفو
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے سیدھے ہاتھ میں انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل سے باہر ہوگئے ہیں— فوٹو: کرک انفو

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم کھلاڑی باہر ہوگیا ہے۔ 

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے سیدھے ہاتھ میں انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کونوے رواں ماہ نیوزی لینڈ کے دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ کونوے نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ میں 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوایا تھا۔

کونوے نے انگلینڈ کیخلاف اپنی وکٹ گنوانے پر ہاتھ بیٹ پرمار دیا تھا، بیٹ پرہاتھ مارنےکے نتیجے میں کونوے کی انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا۔

کونوے کی غیر موجودگی کا فائدہ آسٹریلیا کو ہوگا جو اب ورلڈ کپ جیتنے کا مضبوط امیدوار بن گیا ہے۔

مزید خبریں :