کھیل
22 جولائی ، 2016

انٹیگا ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت 4وکٹوں پر 302رنز

انٹیگا ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت 4وکٹوں پر 302رنز

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ انٹیگا میں شروع ہوگیا ہے۔ میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔


میچ میں کھیل کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے 90 اوورز کھیل کر 302 رنز اسکور کر لیے ہیں اور ان کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔بھارتی ٹیم کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 143 رنز اسکور کیے،شہکر دھون نے 84 رنز بنائے۔


کالی آندھی ٹیم کی جانب سے دویندرہ بیشو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ شینن گبریل کے حصے میں آئی۔


 

مزید خبریں :