Time 24 اپریل ، 2024
کھیل

آئی سی سی نے عالمی ریکارڈ یافتہ یوسین بولٹ کو T20 ورلڈکپ کا سفیر مقرر کردیا

یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے— فوٹو: رائٹرز
یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے— فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ٹی 20  ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر یوسین بولٹ کرکٹ ورلڈکپ کی تشہیر میں حصہ لیں گے اور ورلڈ کپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

یوسین بولٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔

یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال ہونے والا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے۔ یہ میگا ایونٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

مزید خبریں :