دلچسپ و عجیب
26 جولائی ، 2016

ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور

ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور

 


عالمی سطح پر کی گئی ایک سو سالہتحقیق کے مطابق ڈچ مرد اور لیٹوین خواتین دنیا میں سب سے زیادہ قدآور ہوتے ہیں جبکہ ایرانی مرد اور جنوبی کوریا کی خواتین گزشتہ صدی میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


2014 میں دنیا میں قد آور انسانوں پر کیے جانے والے سب سے بڑے مطالعہ کے مطابق گزشتہ سو سالوں میں امریکیوں کا دنیا کے اونچے قد کے افراد میں مردوں کا تیسرا اور عورتوں کا چوتھا درجہ تھا، تاہم اس نئے مطالعے کے بعد امریکی مرد 37 اور عورتیں 42 درجے پر آگئی ہیں۔


حالیہ تحقیق لندن کے امپیریل کالج میں سائنسدانوں کی قیادت میں کی گئی اور ای-لائف جریدے میں شائع ہوئی امپیریل کالج کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق نے ہم پر مختلف اقوام کی صحت کی ایک تصویر واضح کردی ہے۔


انہوں نے کہا کہ نتائج یہ بتاتے ہیں کہ نوعمروں اور بچوں کو مناسب ماحول اور غذایت کی فراہمی کو عالمی پیمانے پرایڈریس کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :