دنیا
29 جولائی ، 2016

ترکی میں ناکام بغاوت کےبعدسپریم ملٹری کونسل کااجلاس

ترکی میں ناکام بغاوت کےبعدسپریم ملٹری کونسل کااجلاس

 


ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ترک فوج کے سپریم کونسل نے مسلح افواج کے سربراہ ، آرمی ،نیوی اور ایئر فورس کے کمانڈرز کو اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ترکی میں 15 اور 16 جولائی کی درمیانی رات ناکام بغاوت کے بعد سپریم ملٹری کونسل کا اجلاس ہوا۔ پانچ گھنٹے طویل اجلاس کی صدارت وزیراعظم بن علی یلدرم نے کی۔


اجکاس کے بعد صدارتی ترجمان ابراہیم کیلن نے بتایا کہ ترک فوج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار ، آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے کمانڈرز کو ان کے عہدوں پر قرار رکھا گیا ہے تاہم فوج کی اعلیٰ قیادت میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔


ترجمان نے بتایا کہ صدر طیب اردوان نے سپریم ملٹری کونسل کے فیصلوں کی منظوری دے دی ہے ۔


کونسل کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترک حکام نے ناکام بغاوت کے الزام میں تقریبا ایک ہزار سات سو اہلکاروں کو ایک روز قبل فارغ کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :