دنیا
29 جولائی ، 2016

امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج تیز ہو گیا

امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج تیز ہو گیا

 


امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج تیز ہو گیا اور لاوا 6 کلو میٹر دور سمندر پہنچ تک گیا ۔


ہوائی کے سب سے بڑے جزیرے میں آ تش فشاں’ کیلایووا‘سے لاوے کا اخراج مئی کے آخر میں شروع ہوا تھا اور اب یہ لاوا 6 میل طویل سفر کرکے بحرالکاہل میں گر رہا ہے ۔


حکام کے مطابق سن 2013 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ لاوا سمندر تک پہنچ گیا ہے تاہم اس سے فی الحال قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔


حکام نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو آتش فشاں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

مزید خبریں :