پاکستان
24 اگست ، 2016

اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ سے 3 بچیاں لاپتہ

اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ سے 3 بچیاں لاپتہ

 

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سہالہ سے 3 بچیوں کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا ہے، جن کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

بچیوں کے والد نور خان کے مطابق اس کی 3بچیاں مریم، نجیبہ اور زینب نور جو سیکنڈری کلاس کی طالبات ہیں ،پیر کے روز گھر سے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں لیکن اسکول نہ پہنچیں۔

نور خان نے سہالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بچیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، نور خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بچیوں کو قتل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :