دنیا
24 اگست ، 2016

اٹلی میں زلزلہ، ہلاکتیں 21 ہوگئیں

اٹلی میں زلزلہ، ہلاکتیں 21 ہوگئیں

 

اٹلی کے وسطی علاقوں میں 6 اعشاریہ 2شدت کے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں،ایک گھنٹے بعد5 اعشاریہ 5 شدت کے آ فٹر شاک نے بھی زمین ہلا دی،زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

اٹلی میں زلزلے سے اکومولی،اما ترائس، پوستا کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔ اکامولی کے میئر کے مطابق ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی زندگی کے کوئی آثار نہیں مل رہے۔

زلزلے سے 21افراد ہوگئے، ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،کئی علاقوں میں عمارتیں گرنے کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور پل ٹوٹنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

مزید خبریں :