دلچسپ و عجیب
24 اگست ، 2016

83 سالہ قائم علی شاہ کا نوجوانوں کو چیلنج

83 سالہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نوجوانوں کو چیلنج کرڈالا ، کہا کہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ میں پانی پیے بغیر 6گھنٹے تک کوئی دھوپ میں کھڑا ہو کے دکھائے۔

دل اور ہمت جوان ہو تو کون بوڑھا ہوتا ہے ،83سال کے قائم علی شاہ بھی ابھی تک جوان ہیں،سائیں قائم علی شاہ نے جوانوں کو چیلنج کردیا ہے۔

کہیں انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے نوجوان وزیر کھیل کو تو چیلنج نہیں کیا جو 50پش اپس تو کر سکتے ہیں،لیکن دھوپ میں ٰگھنٹے کھڑے رہنا، وہ بھی پانی پیے بغیر، شاید ان کے لیے بھی آسان نہ ہو۔

 

مزید خبریں :