پاکستان
26 اگست ، 2016

 عمران فاروق قتل، محسن علی کے فنگر پرنٹ آلہ قتل پر نشانات سے مل گئے

 

 

لندن میں قتل کیے گئے ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے کیس میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم محسن علی کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے آلۂ قتل پر پائے جانے والے نشانات سے میچ کرگئے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان کو اس پیش رفت سے آگاہ کر دیا، ایف آئی اے میں درج عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم بھی بطور ملزم نامزد ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان کے پہلے دورے میں ملزم محسن علی کا ڈی این اے سیمپل اور فنگر پرنٹس لیے۔

محسن علی سید اس سے پہلے اس سال کے شروع (جنوری 2016ء)میں مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرواچکا ہے ۔

 

مزید خبریں :