دنیا
27 اگست ، 2016

 مہاجرین کو ملک میں آنے نہیں دینگے، وزیراعظم ہنگری

  مہاجرین کو ملک میں آنے نہیں دینگے، وزیراعظم ہنگری

ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ مہاجرین کو ہر حال میں ہنگری سے دور رکھا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں مہاجرین کے حوالے سے سخت ترین مؤقف کے حامل اوربان اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملکی سرحد پر نصب کی گئی خاردار تار کی جگہ قلعے جیسے دیوار قائم کر دیں گے تاکہ کوئی مہاجر ہنگری میں داخل نہ ہو پائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تکنیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ اس وقت سرحد پر موجود باڑ کو ایک سنجیدہ اسٹرکچر میں تبدیل کیا جا سکے، اس طرح ایک ہی وقت میں ہزاروں مہاجرین کو ہنگری میں داخلے سے روکنا آسان ہو جائے گا۔

 

مزید خبریں :