دلچسپ و عجیب
21 ستمبر ، 2016

آسٹریلیا:ہیروں اور سونے سے بنا انتہائی قیمتی انڈا

آسٹریلیا:ہیروں اور سونے سے بنا انتہائی قیمتی انڈا

آسٹریلیا میں ہیروں اور سونے سے ایک ایسا بیش قیمت انڈ اتیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 80 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہرین کی 3 سال کی محنت اور ایک ہزار قیمتی ہیروں سے تیار کردہ اس بیش قیمت انڈے کو 15 لاکھ آسٹریلین پونڈ کے ایک ہزار جواہرات اور 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 83 لاکھ امریکی ڈالر تک جاپہنچی ہے ۔

انڈے کے اندر ایک پرندے کی شکل اور برف کی طرح کاسفید اور شفاف نگینہ بھی جڑا ہوا ہے جو عالمی امن کی علامت ہے ۔

اس خوبصورت ترین انڈے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی قیمتی انڈا ہے جس کی قیمت کا حقیقی اندازہ لگانا ناممکن ہے اور نہ ہی ماضی میں کبھی ایسی منفرد چیز تیار کی گئی ہے۔

اس انڈے کی قیمت سے لندن کے مہنگے ترین علاقے میں ایک کوٹھی خرید ی جاسکتی ہے تاہم اس کے مالک کا اسے فروخت کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

 

 

مزید خبریں :