دنیا
23 ستمبر ، 2016

ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری کیں، یاہو

 

سلمان خواجہ ... معروف انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے تصدیق کردی ہے کہ ہیکرز نے اس کے 50 کروڑ صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کر لی تھیں۔

یاہو نے بتایا ہے کہ ڈیٹا کی چوری سنہ 2014 کے اواخر میں ہوئی تھی اور اس میں ذاتی معلومات کے علاوہ سکیورٹی سوالات و جوابات بھی چوری ہوئے تھےتاہم اس میں صارفین کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری نہیں ہوا۔

یاہو کا خیال ہے کہ یہ حملہ ریاست کی معاونت سے کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ جولائی میں یاہو کو امریکی ٹیلی کام کمپنی ویرائزن (VERIZON) نے چار ارب 80 کروڑ میں خریدا تھا ۔

صارفین کہا گیا ہےکہ وہ اپنے پاس ورڈز بدل لیں۔

مزید خبریں :