دنیا
23 ستمبر ، 2016

جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں نے پھر کبوتر کو جاسوس بنا ڈالا

جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں نے پھر کبوتر کو جاسوس بنا ڈالا

 

جنگی جنون میں مبتلا بدحواس بھارتی پھر کبوتر فوبیا کا شکارہوگئے، پاک بھارت سرحدی علاقے میں گھر میں اترنےوالے کبوترکوجاسوس بنا ڈالا ۔

دانا پانی دینے کے بجائے خوف زدہ بھارتیوں نے کبوترکا ایکسرے کر ڈالا، بیچارے کبوترکے جسم سے کچھ نہ ملا تو کسی شوقین کی جانب سے پروں پرلکھے ناموں پر ہی تحقیق شروع کردی،اردومیں لکھے ہوئے ناموں کو خفیہ پیغام سمجھ کر ڈی کوڈ کرنے کے جتن اب بھی جاری ہیں۔

اس سے پہلےمئی 2015ءمیں بھی بیچارے پڑوسی پاکستان سے اڑکرجانےوالے کبوتر کو ’اہم جاسوس‘ قرار دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :