پاکستان
27 ستمبر ، 2016

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

عمیمہ ملک ....سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے خلاف زائد بلوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی قرارداد متفقہ طور پر منظو ر کرلی گئی ، قرارداد میں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کے الیکٹرک کے زائد بلوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک صارفین کو اضافی اور بوگس بل بھیج رہی ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحقیقات کرائی جائے ۔

خرم شیر زمان کی قرار داد پر وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے اعتراض کیا کہ قرارداد کا متن درست نہیں، اسکو ٹھیک کیا جائے، جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے قرارد اد کا متن ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

شہلا رضا نے خرم شیر زمان سے مزید کہا کہ آپ قرارداد لانے کے بجائے تقریر کرنے لگ جاتے ہیں، آج پرائیوٹ ممبر ڈے ہے آپ تقریرکو مختصر کریں۔

 

مزید خبریں :